تھرپارکر میں سندھ گورنمنٹ کی طرف سے لگائے ہوئے 635 آر او پلانٹ سندھ گورنمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی بے دھیانی کی وجہ سے قبرستان گئے ہیں جبکہ پلانٹ چلانے والے ملازمین 12 مہینوں سے روڈ پر دربدر والی زندگی بسر کر رہے ہیں 67 دن سے مٹھی پریس کلب کے آگے بوکھ ہڑتال کئمپ لگاکے بیٹھے ہیں۔ غریب ملازمین کو کوئی پوچھنے والا نہیں آیا۔ جبکہ ملازم کمر توڑ مہنگائی آور اتنی سخت سردی کی موسم میں مجبور ہو کر سندھ گورنمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کو یہ آخری الٹی میٹم دیتے ہیں کہ ہمارہ یہ جائز مطالبہ منگل کے دن پورا کیا جائے مسئلہ حل نہ ہونے کے باعث ہم اپنے آپ کو آگ لگا کر جلا دینگے ہم سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ہاتھ جوڑ کر مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے جائز مسئلے کا ازخود نوٹس لے کر ہمیں ریگیولر کیا جائے ہم غریب ملازم آپ کے بچوں کو دعائیں دینگے۔ اس موقع پر ارفان بجیر، پپو سندھی، سکیلدھو، بھلو، محبت، لیاقت علی، میوو بھیل، خدا بخش، کھیتو مل اور دیگر موجود تھے۔
*کشور کمار سرے عام سی آئی ڈی نیوز رپورٹر ضلع تھرپارکر*