حب ال مکران. جھالاوان. کراچی ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن اور ڈیزل سے وابستہ کاروباری افراد کا حب میں ڈیزل کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرہ ال مکران ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر میر سفر خان رخشانی کی قیادت میں ہوا جس میں بی این پی مینگل کے صوبائی رہنما سردار اسلم میروانی محمد جمیل گچکی اور جمعیت علمائے اسلام کے حب تحصیل کے امیر مولانا شاہ محمد صدیقی جنرل سیکرٹری مولانا یعقوب ساسولی بلوچستان عوامی موومنٹ کے رہنما ایڈووکیٹ نواز علی برفت شریک تھے ریلی حب شاہراہ سے ہوتے ہوئے بلدیہ ریسٹ ہاؤس کی سامنے جلسہ کی شکل اختیار کر گیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت نے ڈیزل کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کرکے بائیس لاکھ خاندانوں کو بے روزگار کر دیا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں پہلے موثر روزگار دیا جائے پر ڈیزل کو بند کرنے کی بات کرے افسوس کی بات ہے بلوچستان حکومت لوگوں کو نان شبینہ کے لئے محتاج کررہی ہیں ہم حکومت بلوچستان کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ اپنا نوٹیفکیشن واپس کردے بصورت دیگر ہم دس دن تک پہیہ جام ہڑتال کرینگے
222