371

بریکنگ نیوز لاہور، 09نومبر2020 ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن محمدبلال قیوم کی سربراہی میں کاہنہ پولیس کی کارروائی۔

بریکنگ نیوز
لاہور، 09نومبر2020

ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن محمدبلال قیوم کی سربراہی میں کاہنہ پولیس کی کارروائی۔

26سالہ شہر ی نتماس اعظم کو قتل جبکہ اس کے بھائی کو شدید زخمی کرنیوالاسب انسپکٹر ملزم مجاہد منظور گرفتار۔

ملزم مجاہد حسین نے اپنے کرایہ دار کو لین دین پر دوران تلخ کلامی طیش میں آ کر اندھا دھندفائرنگ کر دی تھی۔

فائرنگ سے مقتول نتماس اعظم موقع پر جانبحق ہو گیا تھا جبکہ اس کا بھائی روحیل اعظم شدید زخمی ہو گیا تھا۔

مقتول سب انجینئر واسا ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا اورآڈٹ اینڈ اکاؤنٹ سوسائٹی میں کرایہ پر رہائش پذیر تھا۔

مقتول نتماس اعظم 8ماہ سے کرایہ ادا نہیں کر رہا تھا اور نہ ہی مکان خالی کر رہا تھا۔

فائرنگ کے بعد پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں تعینات سب انسپکٹر منظور حسین موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ایس ڈی پی او کاہنہ اکرام اللہ خان اور انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ محمد اصغر بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے قتل کے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔
٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں