238

بریکنگ نیوز جناح ہال مری میں ایم سی ایمپلائیز یونین مری کے صدر نوید عباسی کی الوداعی تقریب ،سردار محمد سلیم خان کا پرتپاک استقبال میونسپل ایمپلائز یونین مری کے صدر نوید احمدعباسی کی ملازمین کے حقوق،انکے مسائل کو حل کرنے اور علاقہ کیلئے کی گئی خدمات مری

جناح ہال مری میں ایم سی ایمپلائیز یونین مری کے صدر نوید عباسی کی الوداعی تقریب ،سردار محمد سلیم خان کا پرتپاک استقبال
میونسپل ایمپلائز یونین مری کے صدر نوید احمدعباسی کی ملازمین کے حقوق،انکے مسائل کو حل کرنے اور علاقہ کیلئے کی گئی خدمات مری کی تاریخ میں سنہری حروف میں رقم ہونگیں نوید احمد عباسی کی 25 سالہ ملازمت کی کارکردگی انتہائی شاندار اورقابل تحسین ہے انکی بہتریں صلاحیتوں اور قابلیت کو اہلیان علاقہ،کمیٹی کے ملازمین اور مزدور تنظیمیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ہم انکی اعلیٰ کارکردگی اور قابل قدر خدمات پر انکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء وسابق تحصیل ناظم سردار محمدسلیم خاں ،آل پاکستا ن کلرک ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر حاجی محمدارشاد چوہدری،ظہور احمد اعوان جنرل سیکرٹری پاکستان ورکرز فیڈریشن،
ٹکا خان جنرل سیکرٹری اخبار فیڈریشن،چوہدری ےٰسین جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین اسلام آباد،معروف عالم دین قاری سیف اللہ سیفی،ہوٹل ایسوسی ایشن مری رجسٹرڈ کے صدر حافظ جاوید اخترعباسی،جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی،سینئر صحافی اورنگزیب عباسی،مرکزی انجمن تاجران مری کے سابق صدر راجہ طفیل اخلاق،سابق نائب ناظم مری سٹی مرز اسہیل بیگ،پی ٹی آئی کے رہنماؤں ایاز عباسی،راجہ شہزاد رشید،انصاف یوتھ ونگ تحصیل مری کے رہنماء صدرحاجی ناصر عباسی،سابق چیئرمین مسیاڑی حاجی محمدارشاد عباسی،سابق ناظم نمبل ارشد نواز،ذوالفقار امین عباسی ایڈووکیٹ،جوائنٹ واٹر بورڈ کے نصیر عباسی،میونسپل کمیٹی کے ٹیکس انسپکٹر عمران عباسی،پبلک ہیلتھ مری کے پرویز عباسی،مدثر عباسی اور دیگر نے الیکٹرک انجینئر نوید احمدعباسی کی ریٹائرمنٹ کی ایک پرقاراور تاریخی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار سلیم خان نے کہا کہ ہم نے مری کی تعمیر وترقی میں بھرپور کردارادا کیا ہم نے مری کیلئے سوئی گیس کے ناقابل عمل منصوبے کو عملی جامہ پہناکرسوئی گیس فراہم کی،مری سے پانی کی قلت کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے بلک واٹر سپلائی سکیم منظور کروائی،200 بستروں کے جدیدہسپتال کی بنیاد رکھی جن میں سے جو منصوبے رہ گئے ہیں ہم ان کو ہرحال میں مکمل کروائینگے بلک واٹرسپلائی سکیم سے ہی مری شہر،تحصیل مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں میں پانی کی قلت پرقابوپایاجاسکتا ہے،صدر آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن حاجی محمدارشاد چوہدری،سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان،جنرل سیکرٹری اخبار فیڈریشن اور دیگر نے شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں