کوٹ ادو سٹی میں اغوا کی واردات دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہےتھانہ سٹی کی حدود میں14 سالہ لڑکا حسان خان جو کہ 14ستمبر کو شہر سے اغوا ہوا تھاجسکا مقدمہ تھانہ سٹی کوٹ ادو میں 543/20، 21/9/20کو نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا تھا بعد ازاں ملزمان سلیمان بلوچ مہر بلال کو مقدمے میں نامزد کیا گیا 14 سالہ لڑکے کو 8 دن تک بااثر ملزمان زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور 8 دن بعد بچے کو شہر میں پھینگ کر فرار ہو گئے تھےبچے کے والدین کو قانونی کارروائی سے روکنے پر با اثر خاندان سے تعلق رکھنے والے بااثر ملزمان مسلسل دباؤ ڈال رہے تھےکہ اگر کاروائی بند نہ کرواٸی گٸی تو تمہارے بیٹے کو پھر سے اغوا کر لینگے اور جان سے مار دینگے،والدین کو جسکا ڈر تھا وہی ہوا گزشتہ سے یوستہ شام ہمارے بیٹے حسان خان کو گھر کے گیٹ سے پھر اغوا کر لیا والدین کا مزید کہنا ھے کہ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں ہمارے اکلوتے بیٹے کو قتل ہی نہ کر دیا جاۓ انکا کہنا تھا کہ اگر پولیس صحیح کاروائی کرتی تو ہمارا بیٹا پھر اغوا نہ ہوتا
انہوں نے چیف جسٹس ہاٸی کورٹ گورنر وزیراعلیٰ آجی پنجاب ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب آر پی او ڈیرہ غازی خان، ڈی پی او مظفرگڑھ سے بھرہور مطالبہ کیا ہمارا بچہ بازیاب کروایا جائے اور بااثر مزمان کو نشان عبرت بنایا جاٸے،
247