282

بریکینگ نیوز لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج بھپر گئی سماہنی سیکٹر کی سویلین آبادی پر اندھا دھند مارٹر شیلنگ آبادی کئی گھنٹے پختہ بینکرز میں

بریکینگ نیوز
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج بھپر گئی سماہنی سیکٹر کی سویلین آبادی پر اندھا دھند مارٹر شیلنگ آبادی کئی گھنٹے پختہ بینکرز میں محصور رہی بنڈالہ پڑاٹی میں مدثر حسین ولد نذر حسین کے 3پالتو جانور زخمی جبکہ کھمباہ ویلی کے گاؤں کھلہ بٹ میں ٹیلر ماسٹر محمد قیوم کی رہائشی عمارت شیل لگنے سے چھلنی ہو گئی بنڈالہ ویلی میں بھی املاک کو نقصان پہنچا جمعہ کی صبع انڈین آرمی نے سماہنی سیکٹر کی 2یونین کونسلوں بنڈالہ اور کھمباہ پر سینکڑوں مارٹر گولے فائر کیے جس سے باغسر کے جنگلات میں سینکڑوں ایکڑ حصہ پر آگ پھیل گئی چاہی سے متصل رمبلی پیل،ڈھلی ڈنہ بڑوھ میں لائن آف کنٹرول سے متصل جنگلات کو بڑے پیمانے پر آگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے انتظامیہ سماہنی کے مطابق آبادی تاحال جانی نقصان سے محفوظ ہے تاہم سول آبادی میں زخمی ہونے والے جانوروں کو فسٹ ایڈ مہیا کر دی گئی ہے ریسکیو ٹیمیں ہر طرح کے حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے الرٹ ہیں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے قابضین فوج کو خاصا نقصان پہنچا ہے ادھر سب ڈویژن سماہنی میں لائن آف کنٹرول سے متصل آبادی خوف اور گھروں میں محصور ہونے کے باوجود اپنا مورال بلند رکھے ہوئے ہے پاک فوج کے مؤثر جواب سے گولہ باری میں شدت کم ہوئی تاہم وقفہ وقفہ سے مارٹر گولے فائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں