ہری پور شکر شاہ روڈ پر واقع نجی ہسپتال کے عملہ نے اپنی گرتی ہوہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے راجہ محمد علی کے ورثاء سے رابطہ کرنے کے علاوہ حقائق پر مبنی خبروں کی اشاعت کو رکوانے کے لیے کوششیں شروع کردیں تفصیلات کے مطابق ہری پور ملکیار کے رہائیشی راجہ محمد علی کی موت پر انکے ورثاء کی طرف سے شکر شاہ روڈ پر واقع نجی ہسپتال کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کے بعد ہسپتال کے عملہ نے مختلف شخصیات کے ذریعے قانونی کاروائی اور حقائق پر مبنی خبروں کی اشاعت کو رکوانے کے لیے رابطہ کاری شروع کردی ہے تاکہ ہسپتال کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکے ادھر ہری پور کے مختلف خاندانوں نے جن کےعزیزو اقارب ہسپتال کے عملہ کی غفلت سے یاتو مرچکے ہیں یا معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں ہسپتال کے خلاف بیان دینے اور کاروائی کا حصہ بنے پر تیار ہوگے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ ہسپتال کے عملہ کی ڈگریاں چیک کی جائیں جہاں پر بنیادی طور پر جو شخص ایک کمپوڈر ہے اور نرسنگ کاکورس کرنے والے لوگ ڈاکٹر بن کر انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔۔
220