میڈیکل کالج ساھیوال میں بھی اف شور کمپنیوں کا انکشاف ۔
ساھیوال () تفصیلات کے مطابق پرنسپل میڈکل کالج ساھیوال کے ناک تلے اف شور کمپنوں کا انکشاف ھوا ھے جس میں میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر فنانس کے پرسنل اسسٹنٹ ریاض کے عزیزو اقارب کو پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ھوئے نوازا جاتا ھے۔ نوازنے کا عمل ڈائریکٹر فنانس محمد علیم کی معرفت ،پرنسپل کی ناک تلے اور بدنام زمانہ ایم ایس ڈاکٹر اعجاز کی ملی بھگت سے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ھوئے یوں سرانجام دیا گیا کہ پرسنل اسسٹنٹ ٹو (ڈی ایف) ریاض کے بھائی اعجاز کی کمپنیاں جن کے نام (Mecca-A&JSons-Saltish-zayar-Al fajar) کو ڈی ایچ کیو ساھیوال کی طرف سے لاکھوں کی خریداری کا آڈر ٹینڈر کی بجائے پیٹی کیش کے ذریعے دیا گیا۔ مزید برآں کرپشن کو چھپانے کے لیے ڈائریکٹر فنانس کی طرف سے خود ساختہ آڈٹ کمیٹی کے ذریعے سب اچھا کی رپورٹ جاری کروا کر عجب کرپشن کی غضب کہانی عمل میں لائی گئی اور گورنمنٹ کو لاکھوں کا ٹیکہ لگایا گیا۔ گزشتہ کچھ عرصے سے میڈیکل کالج ساھیوال اور ڈی ایچ کیو ساھیوال مختلف سکینڈلز کے رونما ھونے کی وجہ سے صدزبان عام پر ھے مگر کوئی پرسانِ حال نہیں ۔ حکومتی مشینری چپ سادھے خاموشی سے اِدارے کی تباہی کی منتظر نظر آتی ھے۔ اہلیانِ ساھیوال کا تبدیلی کے اس دور میں وزیراعلی پنجاب ، منسٹر ہیلتھ سیکریٹری ہیلتھ اور کمشنر ساہیوال سے اس کرپشن کا نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ تاکہ اِداروں میں بھی تبدیلی کا بول بالا ھو سکے۔