پنجاب کےنئےبلدیاتی ایکٹ کےمطابق یونین کونسل لیول پہ انتخابات غیرجماعتی ھوں گے۔10سے 15 کونسلرز ھوں گے۔ براہِ راست انتخابات میں جوکونسلر زیادہ ووٹ لےگا وہ آٹومیٹکلی ناظم بن جائےگا۔دوسرےنمبر والا ڈپٹی ناظم۔
یونین کونسل ناظم ھرتین مہینےبعد محکمہ تعلیم، لائیوسٹاک، صحت، پبلک ھیلتھ انجینرنگ، جنگلات، پولیس جیسے محکموں کی انسپکشن اور رپورٹ تحصیل و ڈسٹرکٹ کونسل کو پیش کیا کرےگا۔
مقامی سطح پہ ترقیاتی کاموں کاذمےدار بھی ناظم ھوگا۔
نئےبلدیاتی ایکٹ کےمطابق یونین کونسل لیول پہ زکوۃ اور عشر کا نظام بھی یونین کونسل کےسپرد ھوگا۔
یونین کونسل لیول پہ مصالحت کےفرائض بھی یونین ناظم /یونین کمیٹی سرانجام دےگی۔
ترقیاتی کاموں کےعلاوہ یونین کونسل لیول پہ صفائی، سیوریج، شجرکاری، مویشی گاٹ، مویشی منڈی، زرعی منڈی کا انظام کرنا بھی یونین کونسل کےفرائض میں شامل ھوگا۔
205