198

ٹینکر ایسوسی ایشن کیلیے خوشخبری

آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی اور چیئرمین گڈز الائنس ٹراسپورٹ پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک شہزاد اعوان کی اپنے وفد کے ہمراہ گورنر سندھ جناب عمران اسماعیل سے ملاقات ہوئی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹراسپورٹ کو درپیش مسائل کو سنا وزیر پیٹرولیم مصنوعات و قدرتی وسائل غلام سرور سے ٹیلیفونگ رابطہ کیا آئل ٹینکر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سفارش کی مزید ایم ڈی پی ایس او کو ٹیلیفونگ رابطہ کر کے روک دیا کہ جب تک حکومت ان کے معاملات حل نہیں کرتی ان کی گاڑیوں کو پی ایس او سے نہ نکالا جائے مزید گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی اور گڈز چیئرمین ملک شہزاد اعوان کو آئل ٹینکر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان تک معاملات کو پہنچنے کا یقین دلایا جس پر سنیئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی اور گڈز الائنس چئیرمین ملک شہزاد اعوان نے شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں