238

پاکستان اتنا بے بس کیوں امریکہ کا پھر وار

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بار پھر پاکستان سے ’ڈو مور‘ کا مطالبہ دہرا دیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان سے ’ڈو مور‘ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت سے چند ہفتے پہلے ملاقات ہوئی، ملاقات میں واضح کردیا کہ امریکا کی جنوبی ایشیا پالیسی میں تبدیلی نہیں ہوئی اس لیے امید کرتا ہوں کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے بنانے نہیں دے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کے مختصر دورہ پر آئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان اورامریکا کو درپیش مشترکہ چیلنجز کو دہرایا تھا اور نئی پاکستانی قیادت کے ساتھ مل کر مشترکہ مسائل حل کرنے پر بھی زور دیا تھا۔…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں