252

[11/01, 11:04 p.m.] Hamed Shain Bch: *ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیراحمدمینگل نے کہاہے کہ گریڈ 1 تا 15 تک کی آسامیوں پر لسبیلہ کے مقامی باشندوں کا حق اور ان آسامیوں پر مقامی افراد کو روز گار دیا جانا چاہیے 1960ء میں سٹلمنٹ کے وقت لوگوں کی اراضیات سرکار اور محکمہ جنگلات کے کھاتے میں درج ہوگئی تھیں لیکن اس وقت موجودہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر لسبیلہ میں دوبارہ سٹلمنٹ پر کام ہو رہا ہے جس سے مقامی لوگوں کی اراضیات واپس درستی کھاتے کے ذریعے انہیں مل جائیں گی غیر قانونی ہاوئسنگ سوسائٹیوں کے خلاف نیب اور ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امان اللہ لاسی لسبیلہ سول سوسائٹی کے ترجمان کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا ترجمان امان اللہ لاسی نے ایک یاداشت پیش کی اور علاقائی مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر شبیر احمد مینگل نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ سول سوسائٹی کے تما م مسائل جائز ہیں انہیں حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی وفد میں ایڈووکیٹ محمد عثمان لاسی،غلام رسول لاسی،وڈیرہ غلام قادر جاموٹ، محمد رمضان موندرہ، خمیسہ خان انگاریہ، نواز علی لاسی اور ڈاکٹر موسیٰ جاموٹ بھی موجود تھے۔*
[11/01, 11:04 p.m.] Hamed Shain Bch: رپورٹ حمید شاہین چنہ لسبیلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں