برکنگ نیوز کوئٹہ میں فوج نے کوئٹہ میں دھماکے کی جگہ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر پیغام دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہےکہ ایف سی کے جوان دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس اور ایف سی کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجواہ کا کہنا ہے کہ مسجد میں بے گناہوں کو نشانہ بنانے والے سچے مسلماں نہیں ہو سکتے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت میں سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکا ہو گیا تھا، دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور امام مسجد سمیت 11 افراد شہید اور 20 افراد زخمی ہوگئے تھے
289