باصلاحیت پاکستانی طالبہ ناسا کی خلائی انٹرن شپ کے لیے منتخب۔
کراچی: پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز کی بات ہے کہ کراچی کی ہونہار بیٹی رادیہ عامر کو امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک ہفتے کی انٹرن شپ کے لیے منتخب کرلیا، شہر قائد کی یہ طالبہ کہکشاؤں میں سبز ہلالی پرچم لہرانے کے لیے بے چین ہے۔
پاکستان کی ہونہار بیٹی 13 سالہ رادیہ عامر کو امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک ہفتے کی انٹرن شپ کے لیے منتخب کرلیا ہے۔ وہ برٹش اوورسیز اسکول کراچی میں آٹھویں کلاس کی طالبہ ہیں۔ رادیہ عامر کو شروع سے ہی خلا میں جانے اور اسے جاننے کا تجسس تھا، وہ 16 فروری کو کراچی سے ناسا کینیڈی اسپیس سینٹر آرلینڈو فلوریڈا کے لیے روانہ ہوں گی۔