نندی پور ریفرنس؛ بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ۔
اسلام آباد: احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت کی درخواست کی سماعت کی۔
ملزم ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنی بریت کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو دو سمریاں وزارت قانون میں بھیجی گئیں، تب میں وزیر نہیں تھا، کسی وزیر قانون نے کبھی ایسی سمری کی منظوری نہیں دیا بلکہ یہ کام سیکرٹری کرتا ہے، جو ریفرنس دائر کیا گیا اس کو جس طرح مرضی پڑھیں، میرا نام کہیں نہیں۔