نیلم جہلم پراجیکٹ پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کے لئے تیار۔
لاہور: نیلم جہلم پراجیکٹ رواں سال ہائی فلو سیزن میں پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کے لئے تیار ہے۔
نیلم جہلم پراجیکٹ کے چاروں یونٹ مرحلہ وار مکمل کئے گئے ہیں اور پراجیکٹ پچھلے 8 ماہ سے نیشنل گرڈ کو بجلی بھی مہیا رہا ہے اور اس دوران ایک ارب 80 کروڑ یونٹ پیدا کرچکا ہے۔
تعمیراتی معاہدے کے مطابق اب نیلم جہلم پراجیکٹ کے الیکٹریکل اور مکینیکل آلات کی تفصیلی جانچ پڑتال ہوگی جو کہ معاہدے کی رُو سے منصوبے کے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر کریں گے، اس کے لئے جنوری کا انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ اس دوران دریا میں پانی کی آمد کم ہوتی ہے، تفصیلی جانچ پڑتال کے لئے نیلم جہلم پاور ہاؤس 5 جنوری سے 2 فروری تک بند رہے گا۔ جانچ پڑتال کے بعد نیلم جہلم پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہوجائے گی۔