صومالیہ میں بم دھماکہ، 2 فوجی جنرلز سمیت 9 محافظ ہلاک۔
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں 2 فوجی جنرلز سمیت 9 صومالی فوجی ہلاک ہوگئے۔
اسلامی انتہا پسند تنظیم الشہاب نے مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے موغادیشو کے مضافات میں واقع گاؤں ’دھنانے‘ میں ایک فوجی پک اپ ٹرک کو تباہ کردیا جس میں دونوں جنرل اپنے 7 باڈی گارڈ سمیت سوار تھے۔
الشہاب کے فوجی ترجمان عبدیاسس ابو معصب نے اپنے بیان میں بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے جنرل عمر عدن اور عابدی علی تھے ہم نے ان کی پک اپ کو سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا کر کے نشانہ بنایا۔
ایک فوجی اہلکار کیپٹن محمد نے الشہاب کے دعوے کی تصدیق کی کہ دونوں جنرلز اپنے باڈی گارڈز کے ہمراہ مارے گئے جبکہ دیگر افراد زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ اسلامی تنظیم الشہاب سالوں سے صومالیہ میں مغرب نواز حکومت گرانے کی کوشش کررہی ہے جبکہ ملک میں 1990 سے خانہ جنگی کی جاری ہے۔