50

ضلع کیماڑی موچکو چیک پوسٹ پولیس دوران چیکنگ کاروائی۔ بین الصوبائی منشیات سپلائرز 6 کلو کے قریب منشیات سمیت گرفتار۔

*ضلع کیماڑی پولیس، کراچی*
مورخہ 19 اپریل 2026

ضلع کیماڑی موچکو چیک پوسٹ پولیس دوران چیکنگ کاروائی۔

بین الصوبائی منشیات سپلائرز 6 کلو کے قریب منشیات سمیت گرفتار۔

موٹر سائیکل سوار دو ملزمان منشیات حب چوکی بلوچستان سے لے کر آرہے تھے۔

منشیات کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔

ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری 5 کلو 900 گرام اعلی کوالٹی چرس اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

ملزمان کی شناخت محمد فیاض ولد چنل خان اور مسلم ولد محمد اسلم کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ موچکو میں اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

*ترجمان: کیماڑی پولیس*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں