48

ڈی ایس پی ٹریفک خرم ستی نے بتایاکے 21 رمضان المبارک کے موقع پر منعقد ہونے والے جلوس کے سلسلہ میں ٹریفک پلان جاری

خبر شامل کرتے ہیں جہلم سے بیورو چیف راجہ نوبہار خان کی رپورٹ کے مطابق. ڈی ایس پی ٹریفک خرم ستی نے بتایاکے 21 رمضان المبارک کے موقع پر منعقد ہونے والے جلوس کے سلسلہ میں ٹریفک پلان جاری
21 رمضان المبارک کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوس کے باعث شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے،
جلوس کا روٹ:
امام بارگاہ جعفریہ تا دربار بابا خاکی شاہ متبادل راستے درج ذیل ہوں گے:
کینٹ چوک اور پرانا پل سے آنے والی ٹریفک کو GTS چوک سے جانب لالہ زار کالونی، لاری اڈہ اور پاک فیملی چوک موڑ دیا جائے گا،
جادہ چوک سے آنے والی ٹریفک مارخور چوک سے کچہری چوک کی جانب جائے گی،
بلال ٹاؤن سے آنے والی ٹریفک پیرا غیب چوک / وائی کراس سے کچہری چوک تا جادہ چوک جائے گی،
پاک فیملی چوک سے آنے والی ٹریفک کو نرالہ بیکری پوائنٹ پر بند کر دیا جائے گا،
شاندار چوک سے جادہ چوک کی طرف ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی،
اقبال لا تبریری روڈ، اہلحدیث چوک، مسجد گنبد چوک اور سول لائن روڈ پر ٹریفک مکمل بند رہے گی،
پاک فیملی چوک سے آنے والی ٹریفک کو مارخور چوک کی طرف موڑا جائے گا،
•پاک فیملی چوک سے آؤٹ ہونے والی ٹریفک جادہ چوک کی جانب جائے گی،
•ڈھوک جمعہ سے آنے والی ٹریفک قبرستان چوک تا محمدی چوک کی جانب ڈائیورٹ کی جائے گی،
شہریوں سے گزارش کرتی ہے کہ دوران جلوس متبادل راستے اختیار کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے

*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں