کراچی کے علاقے ماچکو میں واقع تھانہ ماچکو کی حدود میں قائم چوکی ماچکو پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل ایاز علی کو ترقی دے کر اے ایس آئی (اسسٹنٹ سب انسپکٹر) بنا دیا گیا ہے۔ اس خوشی کے موقع پر انہیں بھرپور انداز میں خوش آمدید اور مبارکباد پیش کی گئی۔
اس موقع پر سرعام سی آئی ڈی نیوز کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد منشا کی جانب سے بھی ایاز علی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی گئی اور ان کی اب تک کی بہترین کارکردگی کو سراہا گیا۔
چیف ایگزیکٹو میاں محمد منشا کا کہنا تھا کہ ایاز علی نے بطور ہیڈ کانسٹیبل اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور محنت کے ساتھ ادا کیں، جس کے باعث انہیں یہ ترقی حاصل ہوئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اعجاز علی بطور اے ایس آئی بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
75