خبر شامل کرتے ہیں شیخوپورہ سے، بیورو چیف محمد اویس کی رپورٹ کے مطابق…
شیخوپورہ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد افضل کمبو عوام کے لیے کسی فرشتے سے کم نہیں۔ غریب ہو یا محنت کش، کسی بھی ضرورت مند کا مسئلہ ہو، چوہدری محمد افضل کمبو ہر وقت مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔
چوہدری محمد افضل کمبو کا کہنا ہے کہ وہ ہر خاص و عام کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہیں۔ ان کے نزدیک کوئی عہدہ معنی نہیں رکھتا، اصل مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق لالو پہو مین پینڈ میں تمام ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا مشن غریب عوام کی خدمت کرنا اور ان کی دعائیں سمیٹنا ہے۔
اس موقع پر اہلِ علاقہ نے چوہدری محمد افضل کمبو کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی کہ محمد افضل کمبو کو پارٹی میں کسی اہم عہدے سے نوازا جائے۔
40