166

پیشکش: انٹرنیشنل میڈیا گروپ | ڈیسک سرعام سی آئی ڈی نیوز کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھانہ منگھو پیر کے ایس ایچ او خوش نواز پتافی کے خلاف چلائی جانے والی خبریں یکسر بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دی گئی ہیں۔ چیئرمین انٹرنیشنل میڈیا گروپ میاں محمد منشا کی جانب سے اس امر کی واضح تردید کی جاتی ہے کہ ایس ایچ او کے خلاف پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت موجود نہیں

پیشکش: انٹرنیشنل میڈیا گروپ | ڈیسک سرعام سی آئی ڈی نیوز
کراچی (اسٹاف رپورٹر)
تھانہ منگھو پیر کے ایس ایچ او خوش نواز پتافی کے خلاف چلائی جانے والی خبریں یکسر بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دی گئی ہیں۔ چیئرمین انٹرنیشنل میڈیا گروپ میاں محمد منشا کی جانب سے اس امر کی واضح تردید کی جاتی ہے کہ ایس ایچ او کے خلاف پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت موجود نہیں۔
ذرائع کے مطابق خود کو صحافی ظاہر کرنے والے چند نام نہاد عناصر، جو ماضی میں تھانے کو بلیک میل کر کے ہفتہ اور ناجائز فوائد حاصل کرتے رہے، نئے ایس ایچ او کی تعیناتی کے بعد شدید بخلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایس ایچ او خوش نواز پتافی کی جانب سے تھانے میں غیر قانونی وصولیوں، مہمان نوازی کلچر اور غیر پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیے جانے کے بعد ان عناصر کے مفادات بند ہو گئے، جس کے ردِعمل میں گڑھی ہوئی اور جھوٹی خبریں چلائی جا رہی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ثاقب اور دیگر اہلکار قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، جبکہ ان پر لگائے گئے الزامات کسی ٹھوس شواہد یا تحریری شکایت پر مبنی نہیں ہیں۔ جھوٹے الزامات کے ذریعے ایس ایچ او اور پولیس فورس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔
چیئرمین انٹرنیشنل میڈیا گروپ میاں محمد منشا کا کہنا ہے کہ صحافت کا بنیادی اصول حقائق کی تصدیق، توازن اور غیر جانبداری ہے، جبکہ بلیک میلنگ، ذاتی مفادات اور کردار کشی پر مبنی صحافت نہ صرف قابلِ مذمت بلکہ صحافتی اقدار کے منافی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا گروپ اور سرعام سی آئی ڈی نیوز کسی بھی قسم کی من گھڑت خبر، پروپیگنڈے یا بغیر ثبوت الزامات کی حمایت نہیں کرتے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی فرد یا گروہ کے پاس کسی سرکاری افسر کے خلاف حقیقی شواہد موجود ہوں تو وہ متعلقہ قانونی فورمز سے رجوع کرے، بصورتِ دیگر جھوٹی خبروں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھا جاتا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا گروپ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ حق و سچ پر مبنی، ذمہ دار اور اصولی صحافت کو فروغ دیتا رہے گا اور کسی بھی دباؤ یا مفاد پرستانہ مہم کا حصہ نہیں بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں