141

ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ڈی پی او حب امام یعقوب بلوچ کی زیر نگرانی سٹی پولیس، ہائیٹ پولیس اور بیروٹ پولیس کی جانب سے مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ڈی پی او حب امام یعقوب بلوچ کی زیر نگرانی سٹی پولیس، ہائیٹ پولیس اور بیروٹ پولیس کی جانب سے مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

تفصیلات درج ذیل ہیں:

1. مورخہ 17-09-2025 کو علی رضا اسسٹنٹ منیجر کے الیکٹرک کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا کہ نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فونز چھینے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اکبر کالونی میں چھاپہ مارا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان منور علی ولد عبد الکریم، شوکت، اظفر اللہ اور فہیم کو گرفتار کر لیا، جبکہ مرکزی ملزم بابر ولد عبد الواحد دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم منور کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد ہوا۔ مقدمہ نمبر 360/2025 بجرم 353, 186, 147, 148, 149, 337-A(ii) اور مقدمہ نمبر 362/2025 بجرم 15 بلوچستان آرمز ایکٹ درج کرلیا گیا۔
2. مورخہ 12-09-2025 کو سمی مشتاق دلدار باب مگسی کی درخواست پر مقدمہ نمبر 350/2025 بجرم 392 ت پ درج کیا گیا۔ پولیس نے جدید تفتیشی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان محسن ولد سکندر اور صور ولد شیر احمد کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
3. مورخہ 19-09-2025 کو تھانہ بیروٹ پولیس نے مقدمہ نمبر 136/2025 بجرم 11-4 ت پ درج کرکے کراچی سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کی۔
4. مورخہ 18-09-2025 کو تھانہ ہائیٹ پولیس نے مقدمات 133/2025 اور 134/2025 بجرم 468, 471, 420 ت پ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کیا اور جعلی دستاویزات برآمد کیں۔
5. مقدمہ نمبر 139/2025 بجرم 147, 148, 149, 324 ت پ میں مفرور ملزم اشفاق عرف بلو ولد محمد اسحاق کو گرفتار کیا گیا۔
6. مقدمات نمبر 188/2025 اور 189/2025 بجرم 380, 457, 34 ت پ میں مفرور ملزم عمیر ولد سلیم کو گرفتار کیا گیا۔
7. مقدمہ نمبر 355/2025 بجرم 34, 365/8 ت پ میں مغویہ نعمۃ کو بازیاب کر کے حسب ضابطہ ورثاء کے حوالے کیا گیا۔
8. مقدمہ نمبر 300/2025 بجرم 34, 365 ت پ میں نامزد ملزم فیصل ولد علی شیر کو گرفتار کیا گیا۔
9. مقدمہ نمبر 368/2025 بجرم 393 ت پ میں ملزم منصور ولد منظور کو گرفتار کیا گیا، مزید برآمدگی متوقع ہے۔
10. مقدمہ نمبر 132/2025 بجرم 302/34 ت پ میں مفرور ملزم صدام علی ولد احمد پال کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانے کے حوالے کیا گیا۔
11. مقدمہ نمبر 177/2025 بجرم 13 . 04 دیگرنسی ایکٹ ،1958, 290 .34 ت پ میں ملزمان اکرم ولد تادر بخش، نعمان ولد شیرین بادشاہ اور وزیر ولد گل حمد کو گرفتار کیا گیا۔
ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری نے پولیس پارٹیوں کی ان کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی یہ کوششیں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔

ایس ڈی پی او حب امام یعقوب بلوچ کی نگرانی میں سٹی پولیس، تھانہ ہائیٹ اور تھانہ بیروٹ کی مشترکہ کاوشوں سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن مؤثر انداز میں جاری ہے۔
ترجمان : ڈسٹرکٹ پولیس حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں