252

انٹرنیشنل میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشاء نے حب چوکی تھانہ ہائٹ کا دورہ کیا اور ایس ایچ او سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقائی مسائل، امن و امان کی صورتحال اور عوامی شکایات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

حب چوکی تھانہ ہائٹ کے ایس ایچ او کے ساتھ ملاقات، علاقائی مسائل پر غور

حب چوکی (نمائندہ خصوصی)
انٹرنیشنل میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشاء نے حب چوکی تھانہ ہائٹ کا دورہ کیا اور ایس ایچ او سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقائی مسائل، امن و امان کی صورتحال اور عوامی شکایات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

میاں محمد منشاء نے پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی تعاون کے بغیر کوئی بھی ادارہ کامیاب نہیں ہو سکتا، اس لیے شہریوں کو بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔

ایس ایچ او نے ملاقات کے دوران چیئرمین انٹرنیشنل میڈیا گروپ کو علاقے کی موجودہ صورتحال اور پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح رہے گا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں دونوں جانب سے مستقبل میں رابطے بڑھانے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں