*ضلع کیماڑی پولیس، کراچی*
مورخہ 19 جولائی 2025
ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف دو مختلف مقامات پر بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو منشیات اور غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی۔*
*پہلی کاروائی*
موچکو پولیس نے دوران چیکنگ سپارکو روڈ نزد ایدھی قبرستان کے پاس سے 5 ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کیا۔
ملزمان کی شناخت (1) عبدالرحمان عرف رائل (2) نیک محمد عرف نیکو (3) دانش (4) نبیل (5) کریم بخش کے ناموں سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری 5 عدد تھیلیاں جوکہ تقریباً *(260)* گرام کرسٹل میتھ آئس، 3 عدد موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔
*دوسری کاروائی*
موچکو پولیس نے سپارکو روڈ TCF اسکول مواچھ گوٹھ پر ایک بلا نمبری موٹرسائیکل پر سوار ملزمان بنام ماجد ولد محمد حاجی اور شہریار ولد محمد جلیل کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری ایک ضرب غیر قانونی پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوئی۔
زیر استعمال موٹرسائیکل بذریعہ CPLC معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل نمبری KPX-9326 تھانہ چاکیواڑہ کے مقدمہ الزام نمبر 209/2025 بجرم دفعہ 381A کی سرقہ شدہ ہے۔
تھانہ ہذا کی متعدد مقدمات میں موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ضلع کیماڑی کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں وارداتیں کرتے ہیں۔
کاروائی *ایس ایس پی صاحب ضلع کیماڑی، جناب کیپٹن (ر) فیضان علی* کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ موچکو *انسپیکٹر ملک فیصل لطیف* کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
_