*سندھ فوڈ اتھارٹی نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں*
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خان کی ہداہت پر نوٹیفیکیشن جاری۔
عید الفطر کے دوران غیر معیاری خوراک کی فروخت پر سخت کارروائی ہوگی، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی آصف جان صدیقی
سندھ فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایات کے لیے 24/7 ہیلپ لائن نمبر جاری کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ارجیل میمن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
شہری کسی بھی وقت غیر معیاری خوراک کی شکایت واٹس ایپ نمبر 03300116553 پر درج کرا سکتے ہیں۔ ڈی جی سنڈھ فوڈ اتھارٹی
عید کے دوران سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں بازاروں، ہوٹلوں اور مٹھائی کی دکانوں کا شکایات پر معائنہ کریں گی. ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی
سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص سکھر، شہید بینظیرآباد اور لاڑکانہ میں ٹیمیں مقرر کر دیں۔ ترجمان
ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری اشیائے خورد و نوش بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
عید الفطر کے موقع پر خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی
سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں صفائی کے معیارات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیں گے۔ ترجمان
عید کے دوران عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے گی، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی