پنجاب پولیس کیلئے وائرلیس سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کردیا گیا*
پنجاب پولیس کیلئے وائرلیس سسٹم کو موثر اور محفوظ بنادیا گیا, وائرلیس سسٹم پنجاب ایمرجنسی آئی انٹیگریٹڈ ٹیکنالوجی سے منسلک, تمام اضلاع کی پولیس کو جدید ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈ سیٹس فراہم کر دئیے گئے۔
لاہور میں 127سمیت پنجاب بھر میں 1 ہزار 130 جدید ہینڈ سیٹس دئیے گئے،پولیس افسران واہلکار ایک ہی نیٹ ورک پر بغیر کسی رکاوٹ رابطہ کر سکیں گے،پبلک نیٹ ورک پر بھی کال کرنے کی سہولت موجود ہے۔
آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کو ٹیبلٹس، ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈ سیٹ دیئے گئے، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کی کالز اب براہ راست ایس ایچ او کو موصول ہو سکیں گی۔
پولیس حکام کے مطابق پنجاب ایمرجنسی آئی سسٹم تمام پولیس کنٹرول رومز سے منسلک ہو گا، ایمرجنسی آئی سسٹم میں وائرلیس ،ٹیلی فون کی سہولت بیک وقت دستیاب ہوگی۔
سنگین کرائم ہونے پر 4 طرح کے الرٹ ہونے سے ریسپانس ٹائم بھی محفوظ ہوگا،پنجاب ایمرجنسی آئی محفوظ ترین کمیونیکیشن سسٹم ہے ،نیا سسٹم تمام پولیس ایپس، کرائم ڈیٹا اور کیس ہسٹری سے لیس ہے۔