134

کراچی شناختی کارڈ نہ ہونے پر گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا حکم

کراچی شناختی کارڈ نہ ہونے پر
گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا حکم

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس اسٹیشن اور مقدمات پر پولیس کاروائی کا مجموعی ریکارڈ کا اندراج آن لائن کیا جائیگا
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (PSRMS) کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیز،کرائم اینڈ انوسٹی گیشنز،اسٹبلشمنٹ،ہیڈکوارٹرز،آئی ٹی، فائنانس،انوسٹیگیشن کراچی اوردیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ انوسٹی گیشنز کی جانب سے پولیس اسٹیشن ریکارڈ منجمنٹ سسٹم (PSRMS) پرکیسز کے اندراج اور نگرانی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

پولیس اسٹیشنز میں اب دستاویزی اور ڈیجیٹل طریقہ سے مقدمات،تفتیش اور دیگر ضروری کاروائیوں کا اندراج کیا جارہا ہے۔بریفنگ

ایک وقت میں دو جگہوں پر اندراج سے غیر ضروری تاخیر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بریفنگ

ایف آئی آر سے لیکر مقدمات کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے ۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

پولیس اسٹیشن ریکارڈ منجمنٹ سسٹم پر مقدمات کے اندراج، نگرانی اور اپڈیٹ کی ذمہ داری کرائم اینڈ انوسٹیگیشنزکی ہے۔آئی جی سندھ

ریکارڈ کے اندراج کے دوران سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے۔غلام نبی میمن

ذمہ داریوں سے پہلوتہی یا لاپروائی کرنیوالے اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا جائے۔آئی جی سندھ

پولیس اسٹیشن ریکاڑڈ مینجمنٹ سسٹم سے ملنے والا ڈیٹا جرائم کی روک تھام اور وجوہات کے لیئے انتہائی مفید ہے۔آئی جی سندھ

کریمنلز کے خلاف مرتب کردہ ڈیٹا جرائم کی بیخ کنی اور باالخصوص عادی مجرمان کے خلاف اہم ہتھیار ہے۔غلام نبی میمن

ٹھوس ثبوت،ناقابل تردید شواہد کے طور پر کریمنلز ڈیٹا کا استعمال وقت کا تقاضہ ہے۔آئی جی سندھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں