ڈسٹرکٹ بیورو چیف ھماراجہ کی رپورٹ
جاتلی کے علاقہ میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کے مقدمہ میں اہم پیشرفت
غیرت کے نام پر سگی بھتیجی کو قتل کرنے والا چچا گرفتار،
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وسیم نے زہر دے کر بھتیجی نعلین زہرہ کو قتل کیا،
ملزم/ ملزمان نے قتل کے بعد نعش کی تدفین کروا دی اور واقعہ کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی،
مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا،
ایس پی صدر کی زیر نگرانی تحقیقات اور قانونی کاروائی کا اغاز کیا گیا،
پولیس کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قبر کشائی و پوسٹ مارٹم کروایا گیا،
واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے، ملزم کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،
مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرتے ہوۓ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا،
پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ راولپنڈی پولیس مظلوم کی وارث ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی
افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، سی پی او سید خالد ہمدانی