115

سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس تحفظ مراکز راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، اور حافظ آباد کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انچارج تحفظ مراکز اور وکٹم سپورٹ افسران

سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس تحفظ مراکز راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، اور حافظ آباد کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انچارج تحفظ مراکز اور وکٹم سپورٹ افسران نے ٹرانسجینڈرز سمیت معاشرے کے کمزور طبقات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ گذشتہ سال گوجرانوالہ تحفظ مرکز نے 23 ہزار سے زائد افراد، راولپنڈی نے 14 ہزار سے زائد، فیصل آباد نے 10 ہزار سے زائد، منڈی بہاؤالدین نے 21 ہزار سے زائد، اور حافظ آباد نے 4 ہزار سے زائد شہریوں کو مدد فراہم کی۔
آئی جی پنجاب نے تحفظ مراکز کی مجموعی کارکردگی کو سہراہتے ہوئے کہا کہ کمزور طبقات کی مدد کے لیے سماجی اور فلاحی تنظیموں کے ساتھ ایم او یوز کیے گئے ہیں۔ چائلڈ لیبر، گھریلو تشدد، اور دیگر سماجی مسائل کا شکار خواتین، بزرگ افراد، ٹرانسجینڈر کمیونٹی، بے گھر بچوں، اور نشے کے عادی افراد کو ترجیحی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں