138

زلزلہ آیا ہے، جس کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں درجنوں ہلاک۔`_* غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین

*_`چین کے شہر تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں درجنوں ہلاک۔`_*

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین wکے شہر تبت میں خوفناک زلزلے کے نتیجے میں 32 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 38زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق چین کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا، تبت، نیپال، بھارت کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 10 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔

چینی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تبت کی ٹنگری کاؤنٹی میں گاؤں میں گھروں کے گرنے سے شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

فلپائن لوزون میں 5.6 شدت کا زلزلہ
اس کے علاوہ بھارتی ریاست بہار میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ صبح 6 بج کر 40 منٹ پر آیا جس کی شدت سے 5 سیکنڈ تک عمارتیں جھولتی رہیں، تاحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں