*ضلع کیماڑی پولیس، کراچی*
مورخہ 17 دسمبر 2024
*میٹنگ بابت کرسمس سیکیورٹی*
ایس ایس پی ضلع کیماڑی *کیپٹن (ر) فیضان علی کراچی محمد عمران ملک) کی سربراہی میں کرسمس / نیو ائیر پروگرامز کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں مسیحی برادری کے نمائندگان / عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر کرسمس اور نیو ائیر 2024 کے پروگرامز کی سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
کرسمس اور نیو ائیر کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کے پروگرامز کی سیکیورٹی کا پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
اس ضمن میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
مسیحی برادری کے نمائندگان نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلع کیماڑی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔