بنوں: خوارج کی سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش، مقابلے میں 12 جوان شہید
بنوں کے علاقے میں مشترکہ چیک پوسٹ پر خوارج کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی۔ آئی ایس پی آر
دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔ آئی ایس پی آر
خوارج کے خود کش حملے میں 12 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر
شہید ہونے والوں میں سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار اور 2 فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر
سکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کی جانب سے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنائی۔ آئی ایس پی آر
داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر خوارج نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔
خوارج کے خود کش دھماکے سے چیک پوسٹ کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا۔ آئی ایس پی آر
خود کش دھماکے سے ملحقہ انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا جس سے 12 شہادتیں ہوئیں۔۔
آئی ایس پی آر