156

ایس ایس پی کیماڑی *کیپٹن (ر) فیضان علی* کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں تمام SDPOs اور SHOs ضلع کیماڑی نے شرکت کی۔ میٹنگ میں تمام تھانہ جات کی کارگردگی اور کرائم کنٹرول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

*ضلع کیماڑی پولیس، کراچی*
مورخہ 19 اکتوبر 2024

ایس ایس پی کیماڑی *کیپٹن (ر) فیضان علی* کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد۔

میٹنگ میں تمام SDPOs اور SHOs ضلع کیماڑی نے شرکت کی۔

میٹنگ میں تمام تھانہ جات کی کارگردگی اور کرائم کنٹرول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی کیماڑی نے ڈکیتی، رابری و اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔

نیز لسٹڈ منشیات فروشوں، رپیٹڈ آفینڈرز و گٹکا فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے۔

اہم مقامات اور چائنیز نیشنلز کی سیکیورٹی کو ترجیحی بنیادوں پر مانیٹر کیا جائے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹ و پولیس لائٹ والی گاڑیوں اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن کو بدستور جاری رکھا جائے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

تمام تھانہ جات کی کارگردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا، غیر تسلی بخش کارگردگی پر ایس ایچ اوز کی تبدیلی سمیت سخت محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں