کل کوئٹہ میں دھماکہ کے بعد
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہاکہ خوارج کی کارروائیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔پاکستان سے ان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونیوالے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء اور بڑی تعداد میں عسکری و سول حکام نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔آرمی چیف نے کہا کہ خوارج کے خلاف مشن کو قومی عزم اور اجتماعی ارادے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امن دشمنوں کی کارروائیوں کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے پوری قوم کی ثابت قدم حمایت، فوج اور سول اداروں کی کوششوں کے ساتھ ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کے خلاف قومی یکجہتی ملک کے لیے ایک پرامن اور خوشحال مستقبل یقینی بنایا جاے گا