کراچی سے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ملیر ایکسپریس وے کا اچانک دورہ
وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ہیں؛
اور ملیر ایکسپریس وے کے دورہ کا آغاز کورنگی کاز وے سے کیا؛
وزیراعلیٰ سندھ کے پہنچنے پر پی ڈی ملیر ایکسپریس وے نیاز سومرو نے ان کا استقبال کیا؛
اس موقع پر نیاز سومرو نے وزیراعلیٰ سندھ کو ملیر ایکسپریس کے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی؛
منصوبے کی مجموعی لمبائی 38.89 کلومیٹر ہے جو کہ جام صادق برج سے ہوتا ہوا کاٹھور برج تک ہے؛ بریفنگ
منصوبہ 6 انٹر ایکسچینج پر مشتمل ہے اور اس کا رائٹ آف وے 100 میٹر ہے؛ بریفنگ
تین پُلوں کے ساتھ ایک انڈر پاس کی تعمیر اس پراجیکٹ کا حصہ ہیں ؛ بریفنگ
منصوبے میں 2 ٹول پلازہ اور 5 ویٹ سیکشن شامل ہیں ؛ بریفنگ
منصوبے کا آغاز 12 مئی 2022 سے کیا گیا جبکہ 11 نومبر 2024 تک اسے مکمل ہونا ہے؛
کام میں رکاوٹوں کی وجہ سے اسے 30 جولائی 2025 تک مکمل کیاجائے گا؛
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے کا پہلا حصہ کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ کے الیکٹرک کی تنصیبات ہیں؛ بریفنگ
کے الیکٹرک کوکورنگی کاز وے سے اپنے ہیڈ پولز کو دوسری جگہ منتقل کرنا تھا جو ابھی تک نہ ہوسکا؛
وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کو اپنی تنصیبات کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت دے دی؛
اور کہا کہ
میں نومبر۔ دسمبر کے درمیان ہر صورت ملیر ایکسپریس وے کے قائد آباد سیگمنٹ کا افتتاح کروں گا؛ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا
اور کام کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا؛
مجھے منصوبہ جلد سے جلد مکمل چاہیے تاکہ لوگوں کو نقل و حمل میں آسانی ہو؛ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا
جو بھی انتظامات کرنے ہیں ،میئر کراچی اور انتظامیہ فوراً کر لیں ؛ وزیراعلیٰ سندھ
جام صادق برج سے ملیر ایکسپریس وے کا زیرو پوائنٹ ہے؛
وزیراعلیٰ سندھ نے زیرو پوائنٹ کا معائنہ کیا اور اس کو ملانے والے پُل کے کام کا جائزہ لیا؛
وزیراعلیٰ سندھ نے شاہ فیصل انٹرچینج کا بھی دورہ کیا ؛
روڈ کا پہلا سیگمنٹ تقریباً مکمل ہوچکا ہے؛
کچھ مقامات پر کنیکٹوٹی مکمل ہونا باقی ہے
وزیراعلیٰ سندھ نے قائد آباد ملیر ایکسپریس وے پر تجاوزات دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا؛
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی سی کورنگی کو ہدایت دی کہ وہ غیر قانونی تعمیرات ہٹا کر رپورٹ پیش کریں؛
وزیراعلیٰ سندھ نے قائد آباد انٹر چینج کے کام کا جائزہ لیا؛
وزیراعلیٰ سندھ کا انٹر چینج پر جاری کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت؛