وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس
لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ، تاخیر پر اظہارِ ناپسندیدگی
لاہور کی سڑکوں، گلیوں بازاروں میں ناقص صفائی پر سخت برہمی، بہتری کیلئے تین دن کی مہلت
متعلقہ اداروں کو ازخود شہر کی روڈز کی مرمت کرنی چاہیے۔
سی ایم جہاں سے گزرے وہ سڑک بن جاتی اور صفائی ہو جاتی۔ خود کیوں نہیں کرتے۔
مرکزی سڑکوں کا پیچ ورک ترجیحی بنیادوں پر پہلے کیا جائے۔
سڑک کے درمیان گڑھا پڑنے سے گاڑی گر جاتی ہے تو زمہ دار کون ہوگا۔
مین سڑک پر کوئی گڑھا نظر نہیں آنا چاہیے۔
ایل ڈی اے کا روڈ مینٹیننس یؤنٹ کو فعال اور متحرک کیا جائے۔
لاہور کی 18 مارکیٹوں میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ
غیر قانونی پارکنگ ختم کرکے فٹ پاتھ کلیئر کرائے جائیں۔
تجاوزات کے خاتمے کی مہم میں تاجر برادری کو بھی اعتماد میں لیا جائے
فٹ پاتھ پر سامان ہٹایا جائے، بائیک اور ریڑھیوں کیلئے مارکنگ کی جائے۔
ہر مارکیٹ میں موٹر بائیک کی پارکنگ کیلئے جگہ مختص کی جائے۔