خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا سے رپورٹ کر رہے ہمارے ڈپٹی بیوروچیف پنجاب رانا رمضان
محکمہ صحت سرگودہا کو 90لاکھ روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایک شہری ہدایت اللہ نے ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن سرگودھا کو درخواست دی کہ 2024-25 کا ٹینڈر ایک بدنام زمانہ کمپنی الریاض ٹریڈرز جسکا مالک ایک سرکاری ملازم ہومیو ڈاکٹر ہے ۔جِس نے نان فارمولری میڈیسن سپلائی کر کے محکمہ صحت کو نوے لاکھ روپے کا ٹیکہ لگا دیا ہے ۔حکومت کی طرف سے جاری کردہ فارمولری میڈیسن کے مطابق رجسٹرڈ کمپنی سے خریداری کرنا ہوتی ہے مگر ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈاکٹر
اسلم اسد نے ملي بھگت کر کے من پسند فرم الریاض ٹریڈرز سے نقلی ادوایات خرید کر لی ۔45روپے والی ادویات 400 روپے اور 110 روپے والی 1345 روپے خرید کی گئی ۔ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن سرگودہا نے خرم انور ڈپٹی ڈسٹرک ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے ۔انٹی کرپشن محکمہ صحت کے میڈسن سٹور پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں لیکر انکوائری شروع کر دی ہے ۔استغاثہ ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔
مقدمہ درج کرنے کی اجازت دی جائے ہومیو ڈاکٹر شہزاد مالک الریاض ٹریڈرز سے موقف لینا چاہا تو اُس نے کہا کہ پاکستان میں ملک ریاض بحریہ ٹاؤن اور الریاض ٹریڈرز کو کوئی بھی ہاتھ نہیں لگا سکتا ۔اینٹی کرپشن کو ہم نے منیج کیا ھوا ھے ۔اینٹی کرپشن ہماری انٹی ہے۔
اور ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہم سب کو برابر کا حصہ دیتے ہیں
213