123

حکومت سندھ نے منشیات کی تیاری و کھپت میں استعمال ہونے والے اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کردی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر کمشنر کراچی نے احکامات جاری کر دیئے

حکومت سندھ نے منشیات کی تیاری و کھپت میں استعمال ہونے والے اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کردی

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر کمشنر کراچی نے احکامات جاری کر دیئے

لکڑی، ایکریلک، شیشے، پتھر، پلاسٹک و سیرامک کے پائپ، روچ کلپس، چلم، بونگس، میریجوانا پائپ اور دیگر اشیاء کی فروخت پر قلم 144 نافذ

متعلقہ تھانوں کے سٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 188 کے تحت خلاف ورزیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے مجاز ہیں، نوٹیفکیشن

یہ پابندی سندھ میں منشیات کے استعمال کے خلاف جاری ہماری جنگ میں ایک اہم قدم ہے، شرجیل انعام میمن

ہمارا مقصد ایسے آلات کی دستیابی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو منشیات کے کھپت میں استعمال ہوتے ہیں، شرجیل انعام میمن

عوام، خاص طور پر نئی نسل، کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کرتے رہیں گے، شرجیل انعام میمن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں