پولیوں ویکسین ایکسپائر کیسے ہوتی ہے بہت ہی اہم سوال
جس کی وجہ سے پولیو کے کیس رپوٹ ہونے لگے ہیں
ویکسین میں کولنگ نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جو کہ سراسر ملک پاکستان کے مستقبل کے مالک آج کے بچوں کو پلائی جاتی ہے شہری خبر دار ہوشیار
رہیں بچوں کو پولیو کی ویکسین پلانے سے پہلے یہ لازمی چک کریں کہ ویکسین بوکس میں برف کی جگہ ٹھنڈا پانی تو نہیں ہے اگر ایسا ہے تو پولیو ٹیم کے خلاف فوری طور پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع کریں
اس کے ساتھ ہی آگے بڑھتے ہیں اسلام آباد کی طرف جہاں پر ایک کیس رپوٹ ہوا ہے
*اسلام آباد میں 16 سال بعد پہلی بار پولیو کیس رپورٹ*
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 16 سال کے بعد پہلی بار پولیو کیس رپورٹ ہوا۔
وفاقی دارالحکومت کی یونین کونسل 4 میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اسلام آباد میں 16 سال کے بعد یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جب کہ ملک بھر میں یہ رواں سال کا 17 واں پولیو کیس سامنے آیا ہے۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ایک اور پاکستانی بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔ حکومت نے پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامع روڈ میپ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر سے 115 اضلاع میں پولیو مہم شروع ہوگی، 3 کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف ہے۔
کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر انوار الحق کا کہنا ہے کہ ہم ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچانے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔