619

نیپرا نے ڈیسکوز کو پروریٹا بل جاری کرنے سے روک دیا نیپرا نے اصل یونٹس کے مطابق صارفین کو بجلی بل بھجوانے کا حکم دے دیا نیپرا نے پروریٹا بنیاد پر اپریل سے جون 2024 تک اصل بل کے علاوہ تمام یونٹس صارفین کو واپس کرنے کا حکم دے دیا

نیپرا نے ڈیسکوز کو پروریٹا بل جاری کرنے سے روک دیا

نیپرا نے اصل یونٹس کے مطابق صارفین کو بجلی بل بھجوانے کا حکم دے دیا

نیپرا نے پروریٹا بنیاد پر اپریل سے جون 2024 تک اصل بل کے علاوہ تمام یونٹس صارفین کو واپس کرنے کا حکم دے دیا

نیپرا نے اصل یونٹس کے مطابق صارفین کو بجلی بل بھجوانے اور پروریٹا کی بنیاد پر جاری ہونے والے بل تاخیر سے جمع کرانے والوں کی اضافی رقم بھی واپس کرنے کا حکم دے دیا، نیپرا نے پروریٹا بنیاد پر اپریل سے جون 2024 تک اصل بل کے علاوہ تمام یونٹس صارفین کو واپس کرنے اور لیٹ پیمنٹ وصولی کی رقم 30 یوم میں واپس کرنے کا فیصلہ بھی سنا دیا، نیپرا کے فیصلہ کے مطابق ڈیسکوز کو واپس کردہ رقم بجلی بلوں میں دوبارہ وصول کرنے سے بھی روک دیا، نیپرا نے تمام ڈیسکوز کو خراب میٹر فوری تبدیل کرنے اور تمام ڈیسکوز کو صارفین مینوئل کے مطابق بل بھجوانے کا بھی حکم دے دیا، ڈیسکوز کو درست میٹر، ریڈنگ کرنے، میٹرکی تصاویر بلوں پر واضع کرنے اور بلوں کی بروقت درستگی کا بھی حکم دے دیا ہے، حکم عدولی پر ذمہ دار افسروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں