پریس کانفرنس کا مقصد افواج پاکستان کا مؤقف واضح کرنا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر #ISPR
پاک فوج کے خلاف من گھڑت خبروں اور پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے خلاف غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں، پاک فوج کے خلاف من گھڑت خبروں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کیخلاف 22ہزار سے زائد آپریشن کیے گئے، دہشتگردوں کے خلاف روزانہ 112 سے زائد آپریشن ہورہے ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں 137افسران اور جوان شہید ہوئے ، آپریشنز میں 398 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
عزم استحکام ہمہ گیر، مربوط کاؤنٹر ٹیررازم کمپین ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
انتہائی سنجیدہ معاملات کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اس دوران 398 دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آ
اس سال 22ہزار409 چھوٹے بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، ڈی جی آئی ایس پی آ
آپریشن میں 31انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ہلاکت ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آ
ان آپریشنز میں 137افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر