کراچی بھر میں داخلی و خارجی
راستوں پر سخت چیکینگ پر مامور سکیورٹی فورسز اپنا بھرپور کردار ادا رہی ہے جو کہ غیر قانونی اسمگلنگ اور منشیات اور دیگر غیر ملکی اشیاء کی روک تھام کے لیے رینجرز اور کسٹم اور پولیس سب اپنی اپنی جگہ پر اپنی زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کام میں مصروف عمل ہیں
کراچی میں بے شمار کارروائیوں میں پکڑی جانے والی منشیات کی قیمت اربوں روپے میں ہے
باخبر ذرائع کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کرنے والو کی کمر کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے اور یہ بے شمار طریقوں سے منشیات کو سپلائی کرنے کےلئے بہت ساری ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے آرہے ہیں لیکن اداروں کی انتھک محنت سے انکو پکڑ لیا جاتا ہے اس بات کا اظہار خیال کرتے ہوئے انٹرنیشنل میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشاء نے کہا ہے کہ ہم اپنے۔ صحافتی، خدمات کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے ان تمام سکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں جہنوں نے ہمیشہ ملک کی بقاء کے لئے اپنے فرائض انجام دیے ہیں اور جب تک چیکینگ کا سلسلہ جاری رہے گا تب تک اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کوششیں ہوتی رہیے گی
کراچی میں پکڑی جانے والی منشیات اور دیگر اشیاء جو کہ غیر قانونی ہیں انکی روک تھام کیلئے بلوچستان حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے تمام سیکورٹی فورسز پر سختی سے نوٹس لیں کہ اتنی بڑی تعداد میں کیسے منشیات سپلائی ہوتی ہے جو کہ کراچی میں پکڑی جاتی ہے بلوچستان حکومت کو اس بات پر زور دینے کی ضرورت ہے جس سے مزید منشیات کی لت سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے
342