268

کراچی ایس ایس پی ریٹائر کیپٹن فیضان کی خصوصی ہدایت پر ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کاروائی۔ تین ملین روپے سے زائد مالیت کا انڈین گٹکا اور چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ موچکو چیک پوسٹ پولیس نے اسمگلنگ کے لئے بنائی گئی خصوصی پسنجر بس پکڑ لی۔

کراچی ایس ایس پی ریٹائر کیپٹن فیضان کی خصوصی ہدایت پر
ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کاروائی۔

تین ملین روپے سے زائد مالیت کا انڈین گٹکا اور چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔

موچکو چیک پوسٹ پولیس نے اسمگلنگ کے لئے بنائی گئی خصوصی پسنجر بس پکڑ لی۔

پسنجر بس میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 1414 عدد پیکٹ (ڈیڑھ لاکھ سے زائد پڑیاں) انڈین گٹکا برآمد۔ کیا گیا

بس کے خفیہ خانوں سے 50 عدد بورے وزنی 360 کلو چھالیہ بھی برآمد ہوئی

برآمدہ گٹکا میں آداب، سفینہ اور Z-21 نامی برانڈز کا انڈین گٹکا شامل ہے۔

برآمدہ چھالیہ و انڈین گٹکا پسنجر بس کے ذریعے بلوچستان سے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔

اسمگلنگ میں ملوث عبدالناصر، شمس اللہ اور نجیب نامی تین ملزمان دفعہ 54 ض ف کے تحت گرفتار کرلیے گئے۔

کاروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر شاھد خان کی سربراہی میں چوکی انچارج موچکو خالد بلوچ نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔

برآمدہ مال و گاڑی کو زیر دفعہ 550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا جسے کسٹم کے حوالے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں