247

المحمود کوچ کمپنی کے مالک بدنام زمانہ اسمگلر اور بلیک میلر داد گئی اور اس کے ساتھی والوں کو حب پولیس نے گرفتار کر لیا گزشتہ شب پاکستان کسٹمز کی جانب سے اسمگل شدہ سامان سے بھری المحمود کوچ کو تحویل میں لے کر کسٹمز ہاؤس منتقل کیا تھا جسے چھڑوانے کے لئے حاجی دادگئی اور ولی محمد

*دادگئی کی دادا گیری ختم*
حب (بیورو رپورٹ امیدعلی گچکی)
المحمود کوچ کمپنی کے مالک بدنام زمانہ اسمگلر اور بلیک میلر داد گئی اور اس کے ساتھی والوں کو حب پولیس نے گرفتار کر لیا گزشتہ شب پاکستان کسٹمز کی جانب سے اسمگل شدہ سامان سے بھری المحمود کوچ کو تحویل میں لے کر کسٹمز ہاؤس منتقل کیا تھا جسے چھڑوانے کے لئے حاجی دادگئی اور ولی محمد عرف والوں کی قیادت میں بھوانی کے قریب اپنی کوچز کھڑی کرکے آر سی ڈی شاہراہ کو بند کر کے ٹریفک معطل کردی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ مزاکرات کے لئے موقع پر پہنچے تو اسمگلروں اور ان کے سینکڑوں ساتھیوں نے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا پتھر لگنے کے باعث اسسٹنٹ کمشنر حب متعدد لیویز اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل کر دیا گیا جس کے بعد ایس ایچ او ہائیٹ ایس ایچ او حب سٹی اور ایس ایچ او بیروٹ نے موقع پر پہنچ کر داد گئی اور اس کے ساتھیوں کی خوب درگت بنائی اور داد گئی والوں اور روڈ بلاک کرکے اپنے مزموم مقاصد کے لئے عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے والے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر کے ٹریفک بحال کروادی گرفتار ملزمان کے خلاف روڈ بلاک کرنے اور اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز اہلکاروں پر حملہ کرکے انہیں زخمی کرنے سمیت کار سرکار میں مداخلت کرنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج گرفتار کردیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں