*DISTRICT KEAMARI POLICE*
*مؤرخہ 06 جولائی 2024*
*ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی:*
حب بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
موچکو چیک پوسٹ پر موٹرسائیکل سوار سگے بہن بھائی 10 کلو کے قریب منشیات سمیت پکڑے گئے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
منشیات موٹرسائیکل کی سیٹ کے اندر چھپائی گئی تھی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت 1- شاہجہان اور 2- شیلا بی بی کے ناموں سے ہوئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گرفتار ملزم / ملزمہ کے قبضے سے 9760 گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر شاھد خان نے چوکی انچارج موچکو خالد بلوچ و اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم و ملزمہ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
_*Media Cell Keamari Police*_