115

اوتھل (بیورو رپورٹ )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن میل اوتھل کا دفتر اور گاڑی خستہ حال میں ہیں۔ تفصیلات کےضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل میں لسبیلہ کی چار تحصیلوں اوتھل، لاکھڑا،لیاری اور کنراج پرمشتمل محکمہ تعلیم کا بڑا سرکل جو وسیع رقبہ پر پھیلا ھوا ھے سرکل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن میل اوتھل کے نام

*اوتھل (بیورو رپورٹ )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن میل اوتھل کا دفتر اور گاڑی خستہ حال میں ہیں۔ تفصیلات کےضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل میں لسبیلہ کی چار تحصیلوں اوتھل، لاکھڑا،لیاری اور کنراج پرمشتمل محکمہ تعلیم کا بڑا سرکل جو وسیع رقبہ پر پھیلا ھوا ھے سرکل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن میل اوتھل کے نام سے ھے.دفتر کی عمارت مکمل بوسیدہ ھوچکی ھے کسی بھی وقت زمین بوس ھوسکتی ھے عملہ کی جانیں آور ریکارڈ ضائع ھونے کا خدشہ ھے۔دفتر کی ایک پوٹھوہار جیپ جو عرصہ دراز سے ناکارہ بلاکوں پر کھڑی ھے۔سرکل میں 200پرائمری اسکول ہیں جن میں ہزاروں بچے زیرتعلیم ہیں کافی عرصہ بعدسرکل کے لیےایک باصلاحیت اور فرض شناس افسر تعینات ھوا ھے مگر افسوس کا مقام ھے کہ نہ دفتر ھے نہ ان اسکولوں کے وزٹ پر جانے لیے گاڑی ھے۔ایسی صورت میں ہم دعوی’ کریں گے تعلیم میں بہتری آئے گی۔ایک طرف حکومت بلوچستان نے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی ھے دوسری طرف اس ایمرجنسی پر عمل کرنے کے لیے کوئی انتظام نہیں۔اوتھل لاکھڑا لیاری کنراج کی عوام نے وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان،ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان میر زرین خان، محترمہ وزیر تعلیم،جناب سکریٹری تعلیم،محترمہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ،جناب ڈائریکٹر اسکولز جناب DEO لسبیلہ، جناب منیجر یونیسیف لسبیلہ جناب چیرمیں ضلع کونسل لسبیلہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ دوران تعطیلات موسم گرما دفتر کی مکمل مرمت اور دفتر کے لیے گاڑی کا بندوبست کیا جائے تاکہ یہ خطرناک عمارت کسی نقصان کا باعث نہ بنے اور جیسے ہی اسکول کھلے توافسر کی اسکولوں تک رسائی ممکن ھو*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں