148

ایس ایچ او تھانہ صدر شیخوپورہ ملک اظہر حسین پولیس آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت انسان اور گریٹ پرسنلٹی کے مالک بھی ہیں ایماندار اور اپنے ادارہ کے ساتھ مخلص ہے دھیما مزاج اور سائلین کے ساتھ پیار محبت سے پیش آنا ان کی تربیت کا اثر ہے ایس ایچ او صدر تھانہ ملک اظہر حسین کا کہنا ہے کہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ میری اولین

شیخوپورہ سے میاں فہیم کی رپورٹ کے مطابق

ایس ایچ او تھانہ صدر شیخوپورہ ملک اظہر حسین پولیس آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت انسان اور گریٹ پرسنلٹی کے مالک بھی ہیں ایماندار اور اپنے ادارہ کے ساتھ مخلص ہے دھیما مزاج اور سائلین کے ساتھ پیار محبت سے پیش آنا ان کی تربیت کا اثر ہے ایس ایچ او صدر تھانہ ملک اظہر حسین کا کہنا ہے کہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ افراد کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں
ڈی پی او بلال ظفر شیخ کی ہدایات کے مطابق منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ملک اظہر حسین نے کہا کہ منشیات فروشی کی لعنت کو علاقے سے ختم کر کے رہوں گا جبکہ تھانہ میں ٹاؤٹ مافیا اور قبضہ مافیا کا داخلہ بند ہے منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد یہ افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں