104

*اوتھل پولیس کی کارروائی 7 گھنٹے کے اندر کیس ٹریس دو موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار، موٹر سائیکل برآمد* لسبیلہ: ایس۔ایس۔پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی عمل لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ نمبر 35/2024 بجرم 381-اے ،34

*اوتھل پولیس کی کارروائی 7 گھنٹے کے اندر کیس ٹریس دو موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار، موٹر سائیکل برآمد*

لسبیلہ: ایس۔ایس۔پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی عمل لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ نمبر 35/2024 بجرم 381-اے ،34 ت پ میں ملوث مطلوب موٹر سائیکل لفٹرز/ملزمان 1- شفیع محمد ولد امام بخش 2- امام الدین ولد خیر محمد ساکنان جماعت خانہ اوتھل کو علاقہ کی سخت ناکہ بندی کے بعد صرف 7 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل CD-70 ماڈل 2017 بھی برآمد کرلی۔ واضح رہے کہ مدعی مقدمہ کھیمن داس سکنہ ہندو محلہ اوتھل نے تھانہ اوتھل میں رپورٹ دی تھی کہ وہ اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کرکے اندر چلاگیا۔ تھوڑی دیر بعد گھر سے باہر نکل کر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب ہے جو نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ہیں۔اوتھل پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

*انسپکٹر جان مجمد جاموٹ ایس ایچ او اوتھل*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں