146

آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ ایس پی حب محمد معروف عثمان کے درمیان ملاقات مذاکرات اور پہہ جام ہڑتال موخر* *تفصیلات کے مطابق گزشتہ سات دنوں سے بھوانی بائی پاس کے مقام پر آل بلوچستان ٹرانسپورٹ مختلف یونینز کی

*حب*
*آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ ایس پی حب محمد معروف عثمان کے درمیان ملاقات مذاکرات اور پہہ جام ہڑتال موخر*

*تفصیلات کے مطابق گزشتہ سات دنوں سے بھوانی بائی پاس کے مقام پر آل بلوچستان ٹرانسپورٹ مختلف یونینز کی طرف سے ہڑتال جاری ہے جو روڈ کے کنارے کیمپ لگا کر بیٹھے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں پہہ جام ہڑتال ھڑتال کی کال دی تھی تاہم انہوں نے جمعیت علماء اسلام حب کے امیر اور میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلر مولانا شاہ محمد صدیقی کی درخواست پر مسافروں کی تکلیف کے پیش نظر ہڑتال 24 گھنٹے کے لیے موخر کیا۔*
*بعد ازاں ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی کاوشوں سے انکے آ فس میں ٹرانسپورٹ یونین کے ذمہ داران سے مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں ایس ایس پی حب محمد معروف عثمان بھی انکے ھمرا تھے۔ ٹرانسپورٹ یونین کی قیادت جمعیت علماء اسلام حب کے امیر مولانا شاہ محمد صدیقی کررہے تھے ان کے ہمراہ عبدالوحید لہڑی، سفر خان رخشانی، حمید شاہین،عطاءاللہ شاھوانی، شبیر شاہ، فیصل شاہ ودیگر موجود تھے۔*
*مذاکرات میں آل بلوچستان ٹرانسپورٹ کے ذمہ داراں نے ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ اور ایس پی حب کو اپنے مطالبات سے آ گاہ کیا جن میں کسٹم اور کوسٹ گارڈ اور پولیس کی زیادتیوں سے آگاہ کیا اور خوراکی ڈیزل کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ بالخصوص کراچی پولیس کی طرف بلوچستان کے مسافر خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کا ذکر کیا۔*
*اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے کہا کہ مجھے بلوچستان کی عوام اور تکلیف اور بے روزگاری کا اچھی طرح علم ہے اور احساس بھی تاہم کچھ معاملات ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں جن کے حوالے سے ہم بالاٸی سطح پر بات کریں گے تاکہ کوٸی قابل قبول حل نکالا جاسکے۔ تاہم فی الحال پہہ جام ھڑتال نہ کیا جائے۔ جس پر آل بلوچستان ٹرانسپورٹ یونین کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر حب کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ہے آپ بحیثیت ایک ضلعی ذمہ دار کے ہماری ترجمانی کریں گے اور انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کرواٸی کہ آ ج کے ہونے والی پہہ جام ہڑتال کو فی الحال مؤخر کیا تاہم احتجاجی کیمپ جاری رہے گا۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں